ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کی آرٹی شیٹھ  نیشنل بہادری ایوارڈ کے لئے منتخب :26جنوری یوم جمہوریہ کودیاجائے گا ایوارڈ

ہوناور کی آرٹی شیٹھ  نیشنل بہادری ایوارڈ کے لئے منتخب :26جنوری یوم جمہوریہ کودیاجائے گا ایوارڈ

Wed, 22 Jan 2020 20:24:03    S.O. News Service

ہوناور:22؍جنوری(ایس اؤ نیوز)9سالہ آرتی کرن شیٹھ کو قومی بہادی ایوارڈ (نیشنل بریوری ایوارڈ) دئیے جانے کا مرکزی حکومت کی وزارت برائے اطفال فلاح وبہبودی کی طرف سے اعلان کیاگیا ہے۔

خیال رہےکہ سال 2019میں  ہوناور تعلقہ نویلگون دیہات کی مکین  آرتی شیٹھ  اپنے گھر باہر کھیل رہے  اپنے دوسالہ چھوٹے بھائی پر ایک  بیل  حملہ کرنے کی باربار کوشش کرتاہے اس دوران آرتی اپنے بھائی کو بہادری سے تھامے اس کو بچالی جاتی ہے۔  جس کی پوری وڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی تھی جس کو نیچے دئیے گئے ساحل آن لائن کے لنک پر دیکھی جاسکتی ہے۔

ملک  بھر سے بہادری ایوارڈ کے لئے 22بچوں کا انتخاب ہواہے ، جس میں ایک آرتی شیٹھ بھی ہے۔ ایوارڈ میں ایک لاکھ روپئے ، ایک میڈل اور 10ہزار روپئے لاگت کی کتابوں کا ووچر بھی شامل ہے۔ آرتی شیٹھ اپنے سرپرستوں کے ساتھ 26جنوری کو یوم ِ جمہوریہ کے موقع پر اپنا بہادری ایوارڈ حاصل کرے گی۔

 


Share: